ڈونلڈ ٹرمپ کا قومی ایمرجنسی کے اعلان کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی کے اعلان اور امریکا میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر فوج کے لیے مختص تعمیراتی مد میں سے کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اْنہوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر مک ایلن کے دورے سے قبل کہی۔ بعد ازاں مک ایلن آمد پر اْنھوں نے سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دیوار کے لیے رقوم منظور کرانے کے لیے حزب مخالف کے ڈیموکریٹس کے ساتھ کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ پاتے تو شاید وہ ہنگامی حالت کا اعلان کریں۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کروں، ابھی تک میں نے ایسا نہیں کیا، میں ایسا کر سکتا ہوں، اگر میں کامیاب نہیں ہوتا، تو ممکن ہے مجھے ایسا ہی کرنا پڑے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم سمجھوتے تک نہ پہنچ سکیں، اْنھوں نے کہا کہ ایک فریق کو سرحدی سکیورٹی سے کوئی غرض نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎