رنویر اور عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹریلر ریلیز

واشنگٹن — رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا پہلا ٹریلر دو دن میں تیس کروڑ بار دیکھا گیا۔


گلی بوائے کی کہانی ممبئی کے دو اسٹریٹ آرٹسٹس کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے۔ ویوین فرنانڈس ڈیوائن کے نام سے اور نوید شیخ نائزی کی عرفیت سے مشہور ہیں۔ رنویر سنگھ نے فلم میں نائزی اور سدھانت چترویدی نے ڈیوائن کا کردار نبھایا ہے۔ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے مقابل کام کیا ہے۔

فلم میں کئی انڈرگراؤنڈ ریپرز یعنی عوامی فنکاروں کے گیت شامل کیے گئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎