سعودی وزیر توانائی آج گوادر کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح گوادر کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ وفد کے ہمراہ گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر کا جائزہ لیں گے۔


سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر توانائی آج بروز ہفتے ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ توانائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بھی دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔

خالد الفالح پاکستان آمد پر گوادر میں آئل ریفائنری کی سائٹ کا دورہ کریں گے، وہ خصوصی طیارے کے ذریعے گوادر پہنچیں گے۔ سعودی وزیر توانائی خالد کے ہمراہ مختصر وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ دورے کے دوران سعودی حکام کو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا اور آئل ایفائنری کا قیام بھی اسی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے یہ آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی تیل کی ریفائنری ہے۔ 80000 ایکڑ پر پھیلے اس پراجیکٹ کو میگا آئل سٹی کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی 6 رکنی وفد نے اس سے قبل بھی گزشتہ سال اکتوبر میں اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎