سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کامیاب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی کئی وارداتوں میں نیو کراچی اور سر سید تھانے میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف ایکشن اور آپریشن میں حالیہ دنوں میں تیزی آئی ہے۔

شہر میں بڑی ٹارگٹ کلنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دیگر علاقوں سے بھی ملزمان کو پکڑنے کا دعویِ کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎