رنویر کے خوبصورت خیالات نے ساتھی اداکاروں کا دل جیت لیا

بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی تو مجھے بہت برا لگتا ہے۔


بھارتی فلم انڈسٹری کے خوبرو ہیرو رنویر سنگھ اپنی بے مثال اداکاری سے دل جیت چکے ہیں۔ اب انھوں نے دوسروں کے لیے اچھے خیالات کا مظاہرہ کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے۔

سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کے باکس آفس پر اچھا کاروبار نہ کرنے کے متعلق رنویر کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی کیونکہ میں بھی اس فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور ہر کوئی اس انڈسٹری سے ہی اپنی گزر بسر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی فلم کے لئے سخت محنت کرتا ہے اور جب کسی کی فلم ناکام ہوتی ہے تو انہیں برا لگتا ہے لیکن ایک ہی وقت میں جب میری فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی تو انہیں بہت اچھا بھی لگتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎