پاکستان پیپلزپارٹی آج کوٹری میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مقامی عہدے داران اور پارٹی قیادت بھی موجود ہوگی۔


کوٹری آمد پر بلاول بھٹو زرداری نئے تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد سچل گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کیا جائے گا۔

چیئرمین کے خطاب کے موقع پر پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، جب کہ شہر کی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت بھی کی گئیں۔

جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جب کہ جلسہ گاہ میں شرکا ء کیلئے ہزاروں کرسیاں بھی لگانے کا دعوی سامنے آیا ہے۔ پنڈال میں پارٹی قیادت کیلئے وسیع و عریض اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎