قومی مالیاتی کمیشن کے چئیرمین اسد عمر ہونگے

صدرِمملکت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ اسد عمر 10 رکنی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔


ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کو بھی کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ کمیشن کے نجی رکن ہوں گے۔ سندھ سے اسد سعید، خیبرپختوانخوا سے مشرف رسول بھی رکن مقرر ہوگئے جبکہ بلوچستان سے محفوظ علی خان کمیشن کاحصہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو بھی قومی مالیاتی کمیشن کی رکنیت دی گئی ہے۔

ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جلد بلایاجائےگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎