سڈنی انٹرنیشنل ٹینس،جمی مرے اور برونو سوریز کی فائنل تک رسائی

جمی مرے اور برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔

انہوں نے سیمی فائنل میں برطانوی جوڑی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے سخت مقابلے کے بعد انگلیند کے نیل سکیوپسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کین سکیوپسکی کو شکست دی۔

جمی اور برونو نے میچ میں حریف کو 6،7- 4،7 - 7،5 اور 7،10 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں جمی اور برونو کا مقابلہ کولمبیئن جوڑی سے ہوگا۔ انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے جارڈن تھامپسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان سبسٹین کابال کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎