مختلف 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری علی محمد محلہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بدنام زمانہ لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم شہزاد عرف فیضو دادا متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار ملزم شہزاد عرف فیضو دادا کیخلاف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں، جب کہ حکام کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎