سرفراز احمد شاندار ریکارڈ بنانے والے واحد پاکستانی کرکٹر بن گئے

31سالہ سرفراز احمد نے جنو بی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے.


 یہ سرفراز احمد کے کیریئر میں چوتھا موقع تھا جب انہوں نے اپنے کیریئر میں کسی ٹیسٹ اننگز میں وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے.

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ایشیائی ریکارڈ برابر کردیا ہے.

سرفراز احمد اور مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ سابق پاکستانی وکٹ کیپر راشد لطیف اور بھارت کے رشبھ پانٹ اور وریدمان ساہا نے بھی ایک ٹیسٹ اننگز میں تین مرتبہ وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے ہیں.

یاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎