’’ہر گریجویٹ تعلیم بالغان میں حصہ لے‘‘

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کوشش کر رہے ہیں کہ یقینی بنائیں کہ ہر گریجویٹ تعلیم بالغان میں حصہ لے۔


انہوں نے لاہور میں بریک فاسٹ ود جنگ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہت سے چیلنجز ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اینٹیلی جینس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کےلیے یونیورسٹی بنانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکساں تعلیمی نظام کے خلاف نجی اسکولوں کی انتظامیہ آواز اٹھا رہی ہے، جبکہ وفاق المدارس کے منتظمین نے یکساں نظام تعلیم کے لیے ہماری کاوش کو سراہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎