چینی قونصلیٹ پر حملہ: فائل بند کرنے کی درخواست، اے ٹی سی کا اعتراض

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی فائل بند کرنے کی درخواست کر دی، اے ٹی سی نے اعتراض کرتے ہوئے اے کلاس رپورٹ منظور کرنے سے انکار کر دیا۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے، اسلم اچھو کے مارے جانے کے اطلاع ہیں لیکن تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا اتنے بڑے واقعے کا مقدمہ اے کلاس کیوں کیا ؟ ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کیوں نہیں کی جا رہی ؟۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو مقدمہ اے کلاس کر دیں ؟ تفتیش کریں اور ذمہ داروں کو گرفتار کریں، 8 فروری کو مقدمے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎