امریکا میں تعینات نئے سفیر نے اسناد صدر ٹرمپ کو پیش کیں

امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ملاقات میں سفارتی اسناد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں۔


امریکا میں تعینات ہونے والے نئے سفیر ڈاکٹر اسد نے پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر اسد مجید نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کیلئے کام کرنے کا عزم کا بھی ظاہر کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر نے بھی پاکستانی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 8 جنوری 2019ء کو امریکا میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے گذشتہ سال 25 دسمبر 2018ء کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تقرر کرنے کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎