حضرت شاہ رکن عالم سہروردی کے سالانہ عرس کی تقریبات آج سے آغاز ہوگا

عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا 705 واں سالانہ عرس آج سے شروع ہورہا ہے۔


ملتان میں عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی دربار کوغسل دیکر تقریبات کا آغاز کریںگے۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔900پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ دربار کے اطراف 25سی سی ٹی وی کیمرے اور 15 واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔

یہاں آنے والے زائرین کی رہائش اور لنگر کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎