خواتین کیخلاف نازیبا کلمات پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی معطل،انتہائی شرمناک خبر آگئی

خواتین کے خلاف نازیبا کلمات پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو آسٹریلیا سے واپس بلالیا جس کے بعد وہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے.


دونوں کے متنازع انٹرویو پر سوشل میڈیا اور بھارتی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

خواتین کے خلاف نازیبا کلمات پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو آسٹریلیا سے واپس بلالیا جس کے بعد وہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

دونوں کے متنازع انٹرویو پر سوشل میڈیا اور بھارتی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہوش آیا تو کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا۔

پانڈیا اور راہول نے سب سے معافی بھی مانگی لیکن وہ کام نہ آسکی اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو اب دورہ آسٹریلیا سے واپس بلا لیا گیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی الیون کو پانڈیا اور راہول کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے اور شوکاز جاری کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔

ہردیک پانڈیا کی خاتون مداح کا کہنا تھا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں انہیں اس شو میں ایک اچھا پیغام دینا چاہیے تھا مگر انہوں نے لڑکیوں کے بارے میں ایسے ریمارکس دئیے جسے سن کر افسوس ہوا۔

آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے حوالے سے کرن جوہر کو اپنے کمالات بتائے تھے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کا شو ’کافی ود کرن‘ ایک متنازع ترین شو ہے جس میں شوبز و معروف شخصیات سے ان کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی سے متعل چبھتے ہوئے سوالات کیے جاتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎