لورالائی میں فائرنگ،ایدھی سینٹر کا انچارج جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ لورالائی کے علاقے مہاجر اڈہ میں پیش آیا،جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔


فائرنگ سے ایدھی سینٹر لورالائی کے انچارج باز محمد عادل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی لورالائی برکت حسین کھوسہ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتاہے ان کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایدھی سینٹر لورالائی کے مقتول انچارج باز محمد عادل دہشتگردی کے حالیہ واقعات کیخلاف لوگوں کو احتجاج کی دعوت دے رہے تھے۔

ان کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل سوارتھے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش کی جارہی ہے۔

واضع رہے کہ یہ لورالائی میں گزشتہ 12 دنوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎