’’پانڈیا اور راہول نے نامناسب باتیں کیں‘‘

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پانڈیا اور راہول سے متعلق کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم اس طرح کے بیانات کے حق میں نہیں ہے ، جو باتیں دونوں نے کیں وہ نامناسب تھیں۔


کوہلی نے کہا کہ ٹیم انڈیا راہول اور پانڈیا کے ٹی وی شو کے دوران خواتین پر نامناسب تبصرہ کرنے کی حمایت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر نہیں ہوگا، دونوں کھلاڑیو ں کا یہ نظریہ پوری طرح سے ذاتی ہے اور ٹیم انڈیا اس کی حمایت نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی دونوں کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل کردیا ہے، جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎