سعودی وفد کی گوادر آمد

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد الفالح کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا۔


وزیرپٹرولیم غلام سرورخان اور وزیر پورٹ و شپنگ علی زیدی نے سعودی وزیر توانائی ،صنعت و معدنی وسائل اور وفد میں شامل دیگر حکام کا گوادر ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقع پر ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلیدی و دیگر وفاقی و صوبائی حکام بھی موجود تھے۔

گوادر ائرپورٹ پراسکول کے بچوں نے معزز سعودی مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، سعودی وفد گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کرے گااور انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎