بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟

آج بالی ووڈ میں راج کرنے والے ایکٹرز کو تو دنیا جانتی ہے مگر یہ بالی ووڈ اسٹار اپنے بچپن میں بالکل عامیانہ سی شکل و صورت کے حامل رہے ہیں۔آئیے آج آپ کو آپ کے فیورٹ بالی ووڈ اسٹارز کے بچپن کی سیر کراتے ہیں۔


عامر خان

مسٹر پر فیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان معروف ہدایتکار ناصر حسین کے بیٹے ہیں جن کا آپ نے انھی کی ہداہت میں بننے والی فلم یادوں کی بارات میں بھی دیکھا ہوگا،اب زرا ان کا یہ روپ بھی دیکھ لیں۔

سنی دیول

دیول فیملی کے یہ چشم و چراغ معروف اداکار دھرمیندر کے سپوت ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں،دھرم پاجی کی اپنے بیٹے کے ساتھ محبت کا یہ انداز بھی دیکھ لیں۔

سنجے دت

بالی ووڈ کے سنجو بابا بالی ووڈ کے معروف جوڑے نرگس اور سنیل دت کے ساتھ ایک خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

سیف علی خان

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان انڈین ٹیم کے کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں ان کے بچپن کا یہ انداز بھی زرا ملاحظہ ہو۔

بوبی دیول

آپ نے دھرمیندر کی فلم "دھرم ویر" تو ضرور دیکھی ہوگی اور اس میں دھرم پاجی کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے ان کے چھوٹے بیٹے بوبی دیول کو بھی ضرور پہچانا ہوگا،اب زرا چھوٹے دیول کا یہ انداز بھی دیکھیں۔

ابھیشیک بچن

بالی ووڈ کے ایک اور جوڑے امیتابھ بچن اور جیا بہادری کے بیٹے بالی ووڈ کی آنکھ کا تارہ تو نہ بن سکے مگر ان کی والدہ اس تصویر میں اپنے بیٹے کے اندر مسقبل کا اسٹار دیکھ رہی ہیں۔

رنبیر کپور

نیتو سنگھ اوررشی کپور کا یہ سپوت کپور خاندان کی چوتھی پیڑی کا نمائندہ ہے ان کے پردادا پرتھوی راج کپور،دادا راج کپور،والد رشی کپور سب نے ہی بالی ووڈ پر راج کیا اور اب رنبیر خاندان کی یہ روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رنویر سنگھ

اوپر بیان کئے گئے سب ہی اداکار کسی نہ کسی طرح اپنی بالی ووڈ سے رشتے داری کی بنا پر ہی اتنے بڑے اسٹار بن پائے مگر رنویرسنگھ کو یہ مقام اپنی محنت کے بل بوتے پر ملا اور آج انھیں بالی ووڈ کا ورسٹائل اداکار مانا جاتا ہے۔

ارجن کپور

ارجن کپور معروف فلمساز بونی کپور کے صاحبزادے جب کہ انیل کپور اور سنجے کپور کے بھتیجے ہیں یہ آج آپ کو جتنے فٹ دکھائی دیتے ہیں بچپن میں یہ بالکل ایسے نہ تھے،تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گوشت کا پہاڑ ارجن کپور چچا سنجے کپور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہیں۔

ٹائیگر شیروف

ٹائیگر کے ڈانس اور فائٹنگ اسکلز کا تو اب ایک عالم معترف ہے،جیکی شیروف کے اس صاحبزادے نے بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز کو ابھی سے ہی ٹف ٹائم دینا شروع کر دیا ہے، ٹائیگر اپنے بچپن میں کتنے معصوم دکھتے تھے تصویر میں ملاحظہ ہو۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎