جوہانسبرگ ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنگر بلے باز امام الحق اور محمد عباس وکٹ پر موجود ہیں۔


جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز امام الحق نے 10 اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے صفر سے پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی باؤلرز نے پروٹیز کو عمدہ آغاز کے بعد 262 پرآؤٹ کر دیا، فہیم اشرف نے 3 شکار کئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے دبنگ کم بیک کرتے ہوئے تین پروٹیز بلے باز ٹھکانے لگائے، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تھیونس بریون ایک رن کی کمی سے نصف سنچری سکور نہ کرسکے۔ ہاشم آملہ اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زبیر حمزہ نے 41، 41 رنز بنائے۔ کپتان ڈین ایلگر سمیت 6 بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ پائے۔

محمد عباس، حسن علی، محمد عامر نے 2، 2 شکار کئے۔ جواب میں پاکستان اننگز کا تباہ کن آغاز ہوا، 17 رنز پر 2 وکٹیں گنوادیں۔ اوپنر شان مسعود 2 رنز پر ویرن فیلنڈر کا نشانہ بنے۔ اظہر علی کی تجربہ کاری ٹیم پر بھاری پڑگئی، بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎