پنجاب کے دانش اسکولوں میں بلوچستان کے طلباء اور طالبات کے داخلوں کیلئےٹیسٹ

پنجاب کے دانش سکولوں میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کے داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ، انتظامیہ کے مطابق روان سال بلوچستان کے 34 مستحق طلباء اور طالبات دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔


سکالر شپ کےتحت داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کوئٹہ کے گرلز ڈگری کالج میں کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور طالبات نے شرکت کی ،دانش اسکول کےنمائندے محمد اکرم نےبتایا کہ داخلہ ٹیسٹ کلیئر کرنے والے 34 بہترین طلباء اور طالبات کو داخلے دئیے جائیں گے داخلہ یتیم، غریب ، 15 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو دیا جائے گا ، بچے گریڈ 6 سے 12 تک تعلیم حاصل کرتے کریں گے اس دوران انہیں رہائش کھانے، پینے کھیل کی سہولیات دی جائیں گی

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف دانش اسکولوں بلوچستان کے 160 مستحق طلباء اور طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ درجنوں طلباء اور طالبات تعلیم مکمل کرکے فارغ التحصیل ہو چکے

ٹیسٹ میں حصہ لینے والے بچوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے مواقعوں سے انہیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎