محمد عامر نے اپنی فٹنس سے متعلق شکوک مسترد کردئیے

فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا،کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے،پنڈلی میں اب درد نہیں ہے۔


ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ وکٹ بہت بہتر ہے،اگر سیٹ ہوجائیں تو رنز بھی اسکور کرسکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے سیشن میں پاکستان نے اچھی بالنگ نہیں کی لیکن پھر پاکستانی بالرز نے پلان بنایا اور اس کے تحت رنز روکنے کے ساتھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل میں کبھی اچھی بالنگ نہیں ہوتا یا کبھی رنز نہیں بنتے۔ اپنی انجری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنڈلی میں درد تھا لیکن اب ٹھیک ہوں۔

فاسٹ بولرز کی کم اسپیڈ کے بارے میں سوال پر عامر نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ پلیز اس سوال کو رہنے دیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎