جوہانسبرگ ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنائے: فائل فوٹو


جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی 262 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا۔

پہلے روز کے مجموعی اسکو ر پر شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جنہیں فلینڈر نے آؤٹ کیا جس کے بعد اگلی گیند پر ہی اظہر علی بغیر کوئی آؤٹ ہوئے۔

دونوں بلے بازوں کو فلنڈر نے پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بناسکی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎