تعلیم کے فروغ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، وزیرِتعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہے لیکن تعلیمی نصاب اور اعلیٰ تعلیم کے معاملات وفاق کے پاس ہونے چاہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے بتایا کہ یکساں تعلیمی نصاب پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم کو دعوت دی مگر وہ نہیں آئے۔ انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم پر سیاست کی گئی، تعلیم کے فروغ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہیں،تعلیمی نصاب اور اعلیٰ تعلیم کے معاملات وفاق کے پاس ہونے چاہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎