میرا نہیں خیال کہ آصف زرداری جیل جائیں گے،رانا ثناء

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال 31 مئی تک فوجی عدالت سے سنائی گئی سزائے موت پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا تھا،فوجی عدالت کے فیصلے کسی نا کسی فورم پر جاکر رک جائیں تو اس کی افادیت نہیں رہتی۔انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ آصف زرداری جیل نہیں جائیں گے۔


سماء کے نمائندے عارف ملک کوخصوصی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے فوجی عدالتوں میں توسیع اورن لیگ کی حکمت عملی پر بات کی۔ انھوں نے توسیع کے بل کی مخالفت کا اشارہ دے دیا۔

رانا ثناء نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ہوا تھا۔ پنجاب میں سزائے موت کے ایک فیصلے پربھی عمل نہیں ہوا،جب عملدرآمد رک جانا ہے تو پھرکیا فائدہ؟،4سال میں متبادل نظام پرکام نہیں کیا گیا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو توسیع دی تو دوسری طرف کام نہیں ہوگا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی رپورٹ بنی گالامیں بنی،سپریم کورٹ کی جےآئی ٹی بنی گالہ میں بیٹھ کر کام کرتی رہی،ایک بریفنگ کے دوران بلاول کی تقریرکا کلپ آیا توتقریرچلنے پرسب سے بلند قہقہہ فوادچوہدری کا تھا۔

رانا ثناء نے امکان ظاہر کیا کہ یہ ساری باتیں سپریم کورٹ تک بھی پہنچی ہوں گی۔ انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ آصف زرداری جیل جائیں گے۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر ان کا دور زیرِ بحث آئے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎