پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری، کھانے کے وقفے تک کتنے رنز بنا لیے اور کتنے کھلاڑی آوٹ ہوۓ؟ جانیے

ساؤتھ افریقا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔


جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو آج اپنی تیسری وکٹ کا نقصان محمد عباس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس کے بعد آنے والے اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا، شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے ، جبکہ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلا ف کھانے کے وقفے پر 5وکٹوں کے نقصان پر 111رنز سکور کرلیے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎