پیرس کے مصروف ترین علاقے میں دھماکا

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مصروف ترین علاقے میں گیس لیکج دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق پیرس کے وسطی علاقے میں قائم عمارت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد عمارت کا ملبے سڑک اور گاڑیوں پر جا گرا، جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگ لگی، جس نے گراونڈ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت سڑک پر موجود لوگ سکتے میں آگئے اور کچھ افراد گلے لگ کر رو پڑے۔

پیرس پولیس کی جانب سے متعلق علاقے تک جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ لوگوں کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا گیس لیکج سے ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔

حکام کی جانب سے لاوڈ اسپیکر پر لوگوں کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کیلئے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎