کسی سے سمجھوتہ کرنا ہوتا تو عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز اور زرداری خاندان نے قوم کا پیسہ لُوٹا، حسن اور حسین نواز نے لندن میں جائیدادیں بنائیں،ان لوگوں کا پاکستان سے صرف پیسوں کا رشتہ ہے۔


منگلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا تھا، نواز شریف خاندان نے بیرون ملک کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ سودا بازی نہیں کریں گے اور سب کا احتساب ہو گا،عمران خان کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے،سمجھوتا کرنا ہوتا تو عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت کے سات مہینوں میں کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہم نے ایک کلین حکومت چلائی ہے۔انھوں نے ایک بار پھر حکومت کے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت کے دوران ملک میں ایک کروڑ سے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم قرضے نہیں تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ماضی میں حکومتیں اپنی کمپنیاں بنانے میں مصروف تھیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎