وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے: بلاول بھٹو

کوٹری: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎