وزیراعلیٰ کا بھائی بن کر کام نکلوانے کی اطلاعات، ہائی الرٹ جاری

سرگودھا: (روزنامہ دنیا) حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھائی یا رشتہ دار ظاہر کرکے سرکاری محکموں سے کام لینے کی اطلاعات پر تمام ضلعی سربراہوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔


سروسز اینڈجنرل ایڈ منسٹریشن پنجاب کے سیکرٹری انفراسٹرکچر محمد مسعود مختار کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلہ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھائی یا رشتہ دار ظاہرکر کے سرکاری محکموں میں کام کروانے کی مبینہ اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جس پر تمام اداروں کے سربراہان سختی سے پابند بنایا جائے کہ وہ ایسی روش کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎