’جب وی میٹ‘ کے اداکار کا انتقال، ستاروں کا اظہار افسوس

بولی وڈ کے معروف اداکار کشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔


وہ کئی بولی وڈ اور مراٹھی فلموں میں اپنی جاندار کامیڈی اداکاری سے مشہور ہوئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھی اداکار سوبود بھاو نے بتایا کہ وہ انہیں پیار سے کشور کاکا بلاتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طویل عرصے سے اداکار کی طبیعت خراب تھی، تاہم وہ ان کے انتقال کی صحیح وجہ نہیں جانتے۔

کشور برادھان کے خاندان کے افراد ان کی آخری رسومات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کشور برادھان آخری مرتبہ مراٹھی فلم ‘شبھ لگنا ساودھان‘ میں کام کرتے نظر آئے، جس میں ان کی پرفارمنس کو بےحد پسند کیا گیا۔

وہ 100 سے زائد مراٹھی زبان کے تھیٹر ڈراموں کا بھی حصہ بن چکے ہیں، جبکہ 18 انگریزی زبان کے تھیٹر شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

انہوں نے بولی وڈ فلم ’جب وی میٹ‘، ’لگے رہو منا بھائی میں بھی کام کیا۔

کامیاب فلم ’جب وی میٹ‘ میں ان کے چند مزاحیہ ڈائیلاگز بےحد مشہور بھی ہوئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎