سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی شدید علیل،نجی اسپتال میں داخل

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی ان دنوں شدید علیل ہیں جنہیں تین دن قبل جناح اسپتال کراچی چیک اپ کے لیے لایا گیا جنہیں بعد ازاں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔


میر ظفراللہ جمالی کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بزرگ سیاستدان سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضع رہے کہ 75 سالہ میر ظفراللہ جمالی مشرف دور میں 2002 سے لے کر 2004 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎