اسلام آباد میں موسم کا پل پل بدلتا رنگ

اسلام آباد کا موسم پل پل رنگ بدلنے لگا۔کبھی دھوپ تو کبھی بارش اور کبھی یخ بستہ تیز ہواؤں کے جھونکے۔ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں مگر سردی نے اپنی رٹ پوری طرح قائم کردی ہے۔


اسلام آباد میں کھلی دھوپ اوربارش بھی چھم چھم ہوتی جاتی ہے۔ دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی میں ٹھنڈی اور تیز ہوا کی اٹھکیلیاں بھی جاری ہیں۔پل پل بدلتے موسم کی رنگ برنگ ادائیں دیکھ کرپھول پتوں کی طرح شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

آسمان سے بادلوں کی کالی چادر ہٹا کرسورج بھی کھلے کھلے سبزے کے نظارے سے آنکھیں ٹھنڈی کرتا رہا۔ نرم دھوپ اور بارش کی آنکھ مچولی دیکھ کر حسین مناظر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل گئی۔

بادلوں کا برسنے کا موڈ تو ہےمگر لگتا ہے کہ جلدبازی بھی کوئی نہیں۔اس ہی لیے وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش بھی ہوا کے جھونکوں کی طرح آتی ہے اورگزر جاتی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎