آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کا پہلا نمبر برقرار

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں تین پاکستانی شامل ہیں۔


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا دوسرا ، فخرزمان کاپانچواں نمبربرقرار ہے۔ شعیب ملک اٹھائیس ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں۔ شاداب کا دوسرا، فہیم اشرف کا آٹھواں اورعماد وسیم کا نواں نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 2 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان بدستور سرفہرست ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎