جنوبی افريقی ٹيم کے کپتان فاف ڈوپليسی پاکستان میں سکيورٹی سے مطمئن

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پاکستان کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے کے دوران پاکستان میں سکیورٹی بہت شاندار تھی۔


پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کیلئے صدائیں بلند ہونے لگیں اورغیرملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کی سکیورٹی کو تسلی بخش قراردیدیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگرورلڈ الیون کا کپتان بن کر پاکستان گیا تووہاں سکیورٹی شاندار تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں سکیورٹی بالکل ہالی ووڈ فلموں جیسی لگی،چھتوں پراسنائپر کھڑے تھےاورسڑکوں پر ٹینک گشت کررہے تھے۔

کمنٹیٹر مارک نکولس بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے پرفکرمند نظرآئے اور رمیزراجہ سے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت آنے سے کرکٹ بحالی کے کتنے امکانات ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر عمران خان کو بھی ہے، ورلڈ الیون دورہ کرچکی ہے جس کے کپتان فاف ڈوپلیسی تھے۔ سب نے دیکھ لیا کہ سکیورٹی کیسی تھی۔

رمیزراجہ نے مزید کہا کہ اسد شفیق نے اپنا 69 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں مگر پاکستان میں ایک ٹیسٹ بھی نہیں کھیلا،ایسی صورتحال کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎