عمرہ کے خواہشمند تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دیں: وزارت مذہبی امور

ملتان: (روزنامہ دنیا) وزارت مذہبی امور نے عمرہ کے خواہس مندوں کو تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔


ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور عمرہ نہیں کراتی، عمرہ آپریٹرز صوبائی وزارت سیاحت سے رجسٹرڈ ہوتے ہیں، عمرہ کے خواہش مند تصدیق شدہ آپریٹرز کو ترجیح دیں تاکہ شکایت کی صورت میں کاروائی کی جاسکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎