پشاور: ایف بی آر نے سیکیورٹی گارڈ کو 2 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے پشاور کے رہائشی غریب سیکیورٹی گارڈ کو 2 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس ملتے ہی سیکیورٹی گارڈ کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ نوٹس کے ہمراہ ایف بی آر کے دفتر پہنچ گیا۔


پشاور کے رہائشی شوکت خان نے بتایا کہ وہ نجی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہے جہاں اس کی تنخواہ 12 ہزار روپے ہے۔ مگر مجھے ایف بی آر کی جانب سے 2 لاکھ 16 ہزار روپے ٹیکس کا نوٹس موصول ہوا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق شوکت خان نے گاڑی خریدی ہے مگر شوکت خان کا کہنا ہے کہ ساری عمر محنت مزدوری کے باوجود موٹر سائیکل تک خرید نہیں سکا۔ گاڑی کہاں سے خریدوں گا۔

سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ معلوم بھی نہیں میرے نام پرگاڑی کس نے خریدی ہے لیکن اس کے باوجود ایف بی آر کی جانب سے مجھے تنگ کیا جارہا ہے۔

شوکت خان ٹیکس کا نوٹس لے کر ایف بی آر کے دفتر پہنچ گیا تاہم وہاں سے انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎