کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کا عزم

چیئرمین نیب نے ایک بار پھر ملک سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہے، کہتے ہیں بدعنوانی ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی گئی رقوم کو دنیا کے کونے کونے سے واپس لایا جائے گا۔


نیب ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، منی لانڈرنگ سے بیرون ممالک بھجوائی گئی رقوم کو دنیا کے کونے کونے سے واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی گروہ، سیاست اور سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا تعلق صرف پاکستان سے ہے، نیب نے گزشتہ ایک سال میں 503 افراد کو گرفتار جبکہ 440 کیخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے، 900 ارب روپے کے 1211 ریفرنسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، ملک میں بدعنوانی ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے، اس لئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎