تبدیلی سرکار کا منی بجٹ کا اعلان، متعدد اشیاء پر مزید ٹیکسز متوقع

تبدیلی سرکار نے 23 جنوری کو منی بجٹ لانے کا باضابطہ اعلان کر دیا جس میں 1600 سی سی یا اس سے بڑی درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے اور آئی فونز سمیت قیمتی موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے۔


شوگر سیکٹر، مشروبات اورسگریٹس پر ٹیکس بڑھانے پر غور جاری ہے جبکہ برآمدات بڑھانے کیلئے درآمدی خام مال پر ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوگا تاہم سینکڑوں دیگر درآمدی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی کے سلیب میں تبدیلی کے ذریعے ٹیکس ریٹ میں اضافے کی تجویز ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.02 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم، ایکوٹیز پر کیپٹل گینز ٹیکس میں کمی اور اسٹاک بروکرز کیلئے قوانین میں نرمی متوقع ہے۔

سی پیک کے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کرنے کی بھی تجویز ہے۔ منی بجٹ میں کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس ادائیگی میں آسانی متوقع ہے۔ مجوزہ منی بجٹ سے ٹیکس آمدن میں 150 ارب روپے سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎