اب پاکستان میں ويلنٹائن ڈے نہيں، بہنوں کا دن منایا جائے گا

پاکستان میں مغربی کلچر کے انکار کی صدائیں بلند ہونے لگیں، ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔


فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے مغربی کلچر کیخلاف اعلان جنگ کردیا، چودہ فروری کو ویلنٹائن ڈے کی جگہ سسٹرز ڈے منانے کا اعلان کردیا ۔

جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کا کہنا ہے کہ لڑکے چودہ فروری کو اسکارف اور عبایا تحفے میں دیں گے،مخیر حضرات آگے آئیں اور اسکارف وغیرہ کیلئے فنڈز مہیہ کریں۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کہتے ہیں کہ اُن کے ہی ذہن میں یہ آئیڈیا آیا کہ ویلنٹائن ڈے کی جگہ بہنوں کا دن منانا چاہیئے جبکہ طلبہ کی جانب سے اس عمل کو سراہا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں اور مغربی ثقافت کو اپنے اوپر حاوی کر رہے ہیں، طالبات کو اسکارف، شال تحفے میں دیئے جائیں گے، استاد ہونے کے ناطے ہمیں ہی اپنی روایات زندہ کرنا ہوں گی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎