شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کے ایم سی کا ایکشن جاری

کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر قبضہ بلکل نہیں چلے گا، شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کے ایم سی کا ایکشن جاری ہے سولجر بازار اور صدر میں کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔


سولجر بازار میں کے ایم سی کی مشینری نے فٹ پاتھ پر قائم فلاحی ادارے کے دفتر پر چڑھائی کردی، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شورمز کے آگے قائم چبوترے اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود تھی۔

اس کے علاوہ بلدیہ عظمی کراچی کے ریڈار پر ایک بار پھر صدر آیا جہاں سڑکوں پر موجود سامان اور پتھارے ہٹا دیئے گئے

کے ایم سی حکام کہتے ہیں عدالتی حکم پر ہر صورت عمل ہوگا، جو تجاوزات مسائل پیدا کررہی تھیں گرادی گئیں، جو سڑک پر موجود تھیں کے ایم سی نے ضبط کرلیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎