نواز شریف کی طبعیت کی خرابی پروپیگنڈہ ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نوازشریف کی طبعیت کی خرابی کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چالیس سال سے عوام اور ریاست کا خون چوسنے والوں کو کچھ نہیں ہوگا، نواز شریف کے چہرے کی لالیاں جاتے جاتے وقت لگے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت خرابی پروپیگنڈہ ہے ، نواز شریف صحت مند اور ہٹے کٹے ہیں، نواز شریف قومی مجرم ہیں ان کا پورا خیال رکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن نے پورے ٹبر کو حکومت میں لگائے رکھا ، پائے کھانے والوں نے مغربی حکمرانوں کو خوش کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎