کراچی کیلئے 50 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے 50 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا، گرین لائن کیلئے بسیں، سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے اور کراچی میں فائر بریگیڈ کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔


وفاق نے کراچی پیکیج کا اعلان کردیا، شہر قائد کیلئے 50 ارب روپے سے سمندر کا پانی میٹھا کرنے، گرین لائن کیلئے بسوں کی فراہمی اور فائر بریگیڈ کی بہتری کے منصوبوں پر کام ہوگا۔

وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کراچی والوں کیلئے خوش خبری سنائی، بولے کہ وفاقی حکومت نے منصوبوں کا پلان تیار کرلیا، گرین لائن منصوبے کیلئے وفاق بسیں فراہم کرے گا، کراچی میں فائر بریگیڈ کے نظام کو بہتر کیا جائے گا جبکہ سمندری پانی کو میٹھا کرنے کا منصوبہ پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واٹر ڈی سیلینیشن کے منصوبے کیلئے بھی رقم رکھی جائے گی، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے بنایا ہے، ان منصوبے کیلئے فزیبلیٹی اسٹڈی تیار کرلی گئی ہے، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اعلان کردیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎