جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات تک فوجی عدالتوں میں توسیع کرنا پڑیگی، افتخار درانی

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات تک فوجی عدالتوں میں توسیع کرنا پڑیگی، توسیع کے معاملے کو سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع قومی معاملہ ہے، جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات تک فوجی عدالتوں میں توسیع کرنا پڑیگی، فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے کو سیاست سے بالاتر ہوکر دیکھنا ہوگا۔

شہبازاور نواز شریف کوطبی سہولیات کی عدم فراہمی کاالزام غلط ہے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کا نیب کے سامنے پیش ہونا کیا واقعی توہین ہے، جس کے جواب میں افتخار درانی کا کہنا تھا کہ نیب کا استحقاق ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎