سابق آسٹریلوی کپتان پی ایس ایل سے باہر

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔


آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں زخمی ہونے کے بعد واپس آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں، انہیں کہنی میں چوٹ لگی تھی، جس کے باعث انہیں آپریشن سے گزرنا پڑے گا۔

اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی سزا کے بعد تقریباً 3 ماہ قبل میدان میں واپس آئے تھے تاہم کہنی کی انجری کے باعث انہیں مزید 6 ہفتوں تک دوبارہ کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا۔

اسٹیو اسمتھ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 2 میچز کھیلے جن میں وہ 16 اور صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎