خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ سے پہلے عوامی رائے لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ سے پہلے عوام سے رائے لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد عوامی امنگوں کے ترجمان بجٹ پیش کرنا ہے۔


محکمہ خزانہ نے ''آپ کی رائے ، ہماری ترجیح '' کے نام سے شہریوں سے آن لائن سروے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے لئے پری بجٹ پول 2019-20 پورٹل علیحدہ سے سائٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

پری بجٹ پول کے لیے تمام اضلاع کے شہریوں سے پوچھنے کے لئے آن لائن دس سوالات پیش کیے گئے ہیں۔ جن میں صحت، تعلیم، بلدیات اور دیگر محکموں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

آن لائن سروے میں شہریوں سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ کس سیکٹر میں کتنی رقم لگائی جائے۔ آیا گزشتہ بجٹ عوام دوست تھا یا نہیں۔ آئندہ بجٹ میں کونسا شعبہ ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

شہری اپنے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی شعبے کے بجٹ میں اضافے یا کٹوتی کی تجویز دے سکتے ہیں۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سوال ناموں کو سروے کی شکل میں لیکر آئندہ بجٹ کیلئے استعمال کریں گے۔ اگرعوام کی جانب سے سروے میں تعلیم کے حق میں پول زیادہ موجود ہوں تو حکومت اس شعبے کی بجٹ میں اضافہ کرے گی ۔

آن لائن سروے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ http://www.finance.gkp.pk پر موجود ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎