فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع، اپوزیشن سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی قائم

وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کےلئے 2 رکنی کمیٹی بنادی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی لگائی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی 2 رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرے گی ۔

پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی اپوزیشن سے رابطے کے دوران انہیں وزارت قانون اور داخلہ کے تیار کردہ مسودے بھی پیش کریں گے ۔

حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کے موقف پر مبنی رپورٹ بھی پیش کریں گے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎