ایک ہفتے میں کتنی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ ضروریات کی 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لہسن 23 روپے مہنگا ہوکر 165 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ چینی اور دالیں بھی مہنگی ہو گئیں۔


وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی تقریبا ڈھائی روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی اور قیمت 60 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

اس دوران انڈے، مرچ، پیاز، گڑ، کوکنگ آئل بھی معمولی مہنگا ہوا۔ دال مسور، چنا، ماش، دال مونگ، دال چنا کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ گزشتہ ہفتے گوشت، چاول، جلانے کی لکڑی بھی معمولی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جن میں ایل پی جی گیس سلینڈر، چکن، آلو اور ٹماٹر شامل ہیں۔ اس دوران ڈبل روٹی، پاوڈر ملک، بجلی گیس، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور ٹیلی فون چارجز سمیت 25 مصنوعات کے نرخ برقرار رہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎