آئل ریفائنری منصوبہ: سعودی وزیر پٹرولیم وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت اور معدنیات خالد عبد العزیز الفلیح کی سربراہی میں ایک سعودی وفد تیل صاف کرنے کے مجوزہ کارخانے کے لئے مختص اراضی کا معائنہ کرنے کیلئے ہفتے کے روز گوادر پہنچ گیا ہے۔ جہاں پاکستانی وزیر پٹرولیم اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے ان کا استقبال کیا۔


اس موقع پر وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجودہیں۔ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شاندار تعلقات ہیں۔ تیل صاف کرنے کا جدید کارخانہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اگلے ماہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران تیل صاف کرنے کے کارخانے سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ گوادرپورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے۔ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎