جوہانسبرگ ٹیسٹ : جنوبی افریقا کو پاکستان پر 212 رنز کی برتری، 5 وکٹیں باقی

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 135 رنز بنالئے، پاکستان پر مجموعی برتری 212 رنز کی ہوگئی، فہیم اشرف نے 2 شکار کئے۔


جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز میں 135 رنز بنائے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ 42 اور کوانٹن ڈی کوک 34 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے، پروٹیز کو پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری ملی، دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ان کی مجموعی برتری 212 رنز ہوگئی۔

جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر 5، ایڈن مارکرم 21، تھیونس ڈی برائن 7، زبیر حمزہ صفر اور تیمبا باووما 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، عامر، عباس اور شاداب نے ایک ایک شکار کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎